ابنا: عمان کے وزير خارجہ یوسف بن علوی نے رائٹرز کے ساتھ گفتگو میں ایران کے ایٹمی معاملے اور ایران ومغربی ممالک کے درمیان اختلافات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کا شعلہ بھڑکنے کے بعد آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ انھوں نے کہا کہ جنگ کو ٹالنا ابھی ممکن ہے اور اس کے لئے زیادہ وقت باقی نہیں ہے اس نے کہا کہ گروپ 1+5 اور ایران کے پاس ابھی موقع ہے کہ وہ اس سلسلے میں کوئی درمیانی راستہ تلاش کریں۔عمان کے وزير خارجہ نے کہا کہ اس سلسلے میں پروپیگنڈے کے بجائے حقائق پر بھی نظر رکھنی چاہیے۔.......
/169